Add To collaction

29-Jun-2022 مایوسی

 مایوسی


کل زوبی کی سالگرہ ہے ۔یہ سوچ کر وہ اداس ،غمگین اور مایوس چپ چاپ اپنے کمرے کے پلنگ سے لگی بیٹھی تھی ۔والدہ کے انتقال کو گیارہ ماہ ہونے تھے ماں کے گزر جانے پر وہ بہت تنہا اور اکیلی ہوگئ تھی ۔والد بزنس کے سلسلے میں اکثر بیرون ملک جاتے رہتے ایک انا بی ‌‌‌تھیں جو اس کی دیکھ بھال کی ذمےداری اٹھاۓ ہوۓ تھیں مگر انا بی جتنا لاڈ و پیار کر لیں ۔ناز نخرے اٹھا لیں وہ ماں کی خالی جگہ کو پر نہیں کر سکتی ۔
زوبی نے آہ بھر کر آنکھیں بند کر کے ماضی کے ان حسین لمحوں کو محسوس کرتے کی کوشش کررہی تھی جو امی کے ساتھ گذارے ہوئے کھٹے میٹھے ،پیار ومحبت کے وہ دن اور  ان کی وہ مسکان جو مجھے دیکھتے ہی ان کے لب پر رقصاں ہو جاتے تھے امی کے آنچل کی وہ خوشبو  وہ سکون واطمینان جس کے ساۓ میں زندگی کے تیرہ سال گزرے ۔۔۔۔
کس طرح وہ میری سالگرہ کو پر رونق بناتیں رنگ برنگے سجاوٹ کی چیزوں سے گھر کو سجاتیں ۔انواع و اقسام کی پکوان بنواتیں میرے دوستوں کو تحفے تقسیم کرتیں ۔مسکینوں کو  بھی کھانا بھیجوا دیتیں ۔بابا کسی سال باہر ہوتے تو بھی وہ دھوم دھام سے میرے لئے خوشیاں مناتیں ۔
أمی کے بعد بابا  ہر طرح  سے اس میرا خیال رکھنے کی  کوشش کرتے ہیں ۔تمام آرام و آسائش ملنے کے باوجود میں بےچین رہتی ہوں مجھے سکوں نہیں ملتا اداس اور غمگین رہتی ہوں یہ جانتے ہوئے کہ مایوسی کفر ہے  میں کیوں! مایوس ہو جاتی ہوں۔۔۔۔۔اف۔۔۔۔۔۔۔۔اسں دل کا کیا کروں جو صبر کا دامن چھوڑ دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ہاۓ امی ۔۔۔۔۔۔۔پیاری أمی آ جائیں نا ۔۔۔۔۔۔۔ امی بلیز 
اچانک دروازے پر بیل بجنے سے زوبی نے آنکھیں کھول دی شاید کوئی آیا ہے۔ انا بی کے سلام کی آواز آئی زوبی بڑبڑائی کون آ  گیا  اس وقت ۔۔۔۔۔۔
ابھی وہ کھڑی بھی نہ ہو پائی تھی کہ کمرے میں بابا داخل ہوئے وہ حیران تھی بابا تو اگلے ماہ آنے والے تھے وہ سلام کرنا بھول گئ پھٹی پھٹی آنکھوں سے دیکھے جارہی تھی ‌‌‌بابا نے شفقت سے سر پر ہاتھ پھیرا اور کہا کل تمہاری سالگرہ ہے نا   بیٹا۔    تمہارے بابا تو ابھی زندہ ہیں بیٹا 
زوبی کی  آنکھوں میں آنسو ڈبڈبا رہے تھے وہ اپنے رب کی مشکور و ممنون تھی جس نے اس کے سر پر باپ کا سایہ قائم رکھا ۔

✍️۔۔۔۔۔🍁سیدہ سعدیہ فتح🍁 

   18
13 Comments

asma saba khwaj

16-Sep-2022 07:20 PM

واہ وا بہت خوب

Reply

Alfia alima

16-Sep-2022 04:58 PM

بہت بہت خوبصورت👌👌

Reply

Khan

02-Jul-2022 06:43 PM

Nyc

Reply